جاپان میں آئین کی 70 ویں سالگرہ

جاپانی آئین کو 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر گزشتہ روز جاپان بھر میں تقریبات ہوئیں

جاپانی آئین کو 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر گزشتہ روز جاپان بھر میں تقریبات ہوئیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی آئین کو 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر گزشتہ روز جاپان بھر میں تقریبات ہوئیں۔ آئین کے 3 بنیادی اصول، عوام کی خود مختاری، بنیادی انسانی حقوق اور امن پسندی ہیں۔ 3 مئی 1947 ء کو نافذالعمل ہونے کے بعد سے اس میں کبھی کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔ مارچ میں این ایچ کے کی جانب سے کیے گئے سروے میں جواب دہندگان میں سے 43 فیصد کا کہنا تھا  کہ آئین میں ترمیم کی جانی چاہیے، جبکہ 34 فیصد نے کہا کہ ترمیم ضروری نہیں ہے۔ 25 فیصد نے کہا کہ شق نمبر 9 جو جنگ کی نفی کرتی ہے، اس میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ 57 فیصد نے کہا کہ شق نمبر 9 میں کسی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply