برطانیہ میں 8 جون کو عام انتخابات، پارلیمنٹ تحلیل

برطانیہ میں قانون کے مطابق عام انتخابات سے 25 دن قبل پارلیمنٹ تحلیل کر دی جاتی ہے

برطانیہ میں قانون کے مطابق عام انتخابات سے 25 دن قبل پارلیمنٹ تحلیل کر دی جاتی ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں 8 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ پارلیمانی ارکان نے گزشتہ ہفتے سے ہی اپنے دفاتر خالی کر دیئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد ہی برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے معاملے پر مزید مذاکرات ہوں گے۔ برطانوی وزیر Theresa May نے گزشتہ ماہ اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے جون میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ حالیہ ایگزٹ پولز کے مطابق Theresa May کی کنزرویٹیو پارٹی کو حزب اختلاف کی لیبر پارٹی پر واضح برتری حاصل ہے۔ برطانیہ میں قانون کے مطابق عام انتخابات سے 25 دن قبل پارلیمنٹ تحلیل کر دی جاتی ہے اور باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز ہو جاتا ہے۔ وزراء عبوری حیثیت میں اپنی اپنی وزارتوں کے ذمہ دارے رہتے ہیں اور انتخابی نتائج آنے تک اپنے قانونی امور سرانجام دیتے رہتے ہیں جبکہ انتخابی عمل پورا ہو جانے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی جاتی ہے۔ Brexit پر مذاکرات کے لیے یورپی یونین کی جانب سے مرکزی عہدیدار Michel Barnier کا کہنا ہے کہا انہوں نے اپنے مذاکراتی ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ معاملہ اکتوبر 2018ء تک خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply