مصرکے آرٹسٹ نے 700 میٹر لمبا قرآنی نسخہ تیار کرنے کا ریکارڈ

سعد محمد حشیش نے 3 سال قبل لمبے ترین قرآنی نسخے کی تیاری کا کام شروع کیا

سعد محمد حشیش نے 3 سال قبل لمبے ترین قرآنی نسخے کی تیاری کا کام شروع کیا

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر میں قرآن پاک کے منفرد اور دیدہ زیب نسخے تیار کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔ مصر میں ایک کاتب نے اسلامی تاریخ میں قرآن پاک کا سب سے لمبا نسخہ تیار کر کے Guinness record بک میں اپنا نام درج کرانے کی مہم شروع کی ہے۔ العربیہ کے مطابق مغربی گورنری کے Belqina قصبے کے رہائشی Saad Mohamed Hashish جو پیشے کے اعتبار سے کپڑے کے تاجر بھی ہیں، نے 3 سال قبل لمبے ترین قرآنی نسخے کی تیاری کا کام شروع کیا۔ وہ ہاتھ سے یہ نسخہ لکھ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ان کے قرآنی نسخے کی لمبائی 700 میٹر بتائی جاتی ہے جس کے آغاز میں اسما الحسنی اور سورتوں کی فہرست بھی شامل ہے۔ العربیہ سے بات کرتے ہوئے حشیش نے کہا کہ اس نے 3 سال قبل قرآن پاک کے مختلف رنگوں والے الفاظ پر مشتمل نسخہ تیار کرنے کا پلان بنایا۔ انہوں نے قرآنی آیات کی کتابت کے لیے عطریات تیار کرنے والوں سے مخلوط مواد حاصل کیا جس کی مختلف رنگوں میں روشنائی تیار کی گئی۔ اس سے قرآنی نسخے پر آنے والے اخراجات کم ہو گئے۔ تاہم وہ اپنے کپڑوں کی دکان سے جو کچھ کماتا رہا ہے وہ اس کا بیشتر حصہ قرآن پاک کے لمبے نسخے کی تیاری پر صرف کیا ہے۔ یہ نسخہ نہ صرف عرب ممالک بلکہ پوری دنیا کا منفرد صحیفہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں Saad Mohamed Hashish نے بتایا کہ وہ 1996ء  میں قرآن پاک کا ایک نسخہ پہلے بھی لکھ چکے ہیں۔ وہ نسخہ بھی 3 سال میں مکمل کیا گیا تھا۔ حشیش نے کہا کہ قرآن پاک کی کتابت انتہائی باریکی اور احتیاط کا کام ہے جس میں معمولی غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی۔ اس نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں قرآن پاک کا ایک ایسا نسخہ تیار کر رہا ہوں جو اب تک کوئی نہیں کر سکا مگر یہ سب اللہ کی توفیق اور اس کی عطا کا نتیجہ ہے۔حشیش اس سے قبل اسی طریقے پر کئی کتابیں بھی لکھ چکا ہے لمبائی میں دوسری کتابوں سے کہیں بڑی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply