امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے: سائنسدانوں کا انکشاف

امریکہ میں زلزلے کی طاقت رکٹر سکیل پر 8.2 سے زائد ہو گی، اس سے زمین میں 30 فٹ سے زائد وسیع دراڑیں پڑنے کا بھی امکان ہے

امریکہ میں زلزلے کی طاقت رکٹر سکیل پر 8.2 سے زائد ہو گی، اس سے زمین میں 30 فٹ سے زائد وسیع دراڑیں پڑنے کا بھی امکان ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا، امریکہ کو ایٹم بم کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے امریکہ میں تاریخ کی خوفناک ترین تباہی آنے کی پیشگوئی کر دی ہے اور یہ تباہی شمالی کوریا یا کسی اور ملک کے ایٹمی حملے سے نہیں بلکہ زلزلے سے آئے گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ میں عنقریب ایک ایسا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے جو دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر پھینکے گئے امریکی ایٹم بموں سے زیادہ تباہ کن ہو گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ اتنا طاقتور اور خطرناک ہو گا کہ اس سے زمین میں وسیع دراڑیں پڑ جائیں گی اور امریکی ریاست کیلیفورنیا ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔ جیولوجیکل ماہر لوسی جونز کا کہنا تھا کہ اس ممکنہ زلزلے کی طاقت رکٹر سکیل پر 8.2 سے زائد ہو گی اور اس سے امریکہ کے ہر شہر میں تباہی آئے گی۔ جاپانی شہر ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی بم کی طاقت 6 شدت کے زلزلے کے برابر تھی۔ اس لحاظ سے یہ ممکنہ زلزلہ اس بم سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو گا۔ اس سے زمین میں 30 فٹ سے زائد وسیع دراڑیں پڑنے کا بھی امکان ہے۔

No comments.

Leave a Reply