سوئٹزرلینڈ میں خوبصورت ترین گائوں کی تصاویر لینے پر پابندی

یہ گائوں برگیون ہے جو مشہور ایلپس پہاڑی سلسلے کے اس مقام پر واقع ہے جہاں سوئٹزرلینڈ واقع ہے

یہ گائوں برگیون ہے جو مشہور ایلپس پہاڑی سلسلے کے اس مقام پر واقع ہے جہاں سوئٹزرلینڈ واقع ہے

سوئٹزرلینڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئٹزرلینڈ کا ایک گائوں اتنا خوبصورت ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں اور اسی بنا پر سوئس حکومت نے اس گائوں کی تصاویر کھینچنے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ لوگ اس گائوں کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر حسد کا شکار نہ ہوں۔ یہ گائوں  Bergün/Bravuogn, ہے جو مشہور Alps پہاڑی سلسلے کے اس مقام پر واقع ہے جہاں سوئٹزرلینڈ واقع ہے اور اسے پہاڑی دامن میں واقع خوبصورت ترین گائوں کا درجہ حاصل ہے۔ لوگ یہاں آنے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہیں لیکن جو لوگ یہاں آنے سے قاصر ہیں اس کی تصاویر دیکھ کر اداس اور مایوس ہو سکتے ہیں اور اسی بنا پر اب یہاں کی تصاویر لینے پر پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ خبر ایک مذاق لگتی ہے لیکن حکومت نے تصویر لینے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ حکومتی موقف ہے کہ اس خوبصورت گائوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہونے سے لوگوں میں حسد اور احساسِ کمتری کے ساتھ ڈپریشن کے جذبات بھی ابھرتے ہیں، اسی لیے اب یہاں آنے والے سیاحوں پر تصاویر پوسٹ کرنے پر پابندی اور جرمانہ رکھا گیا ہے۔ گائوں سے وابستہ سیاحتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اس گائوں میں آنے سے قاصر ہیں اور اسی وجہ سے وہ تصاویر دیکھ کر مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ سائنسی طور پر بھی یہ ثابت ہو چکا ہے کہ چھٹیوں میں لی جانے والی پرفضا مقامات کی تصاویر لوگوں میں منفی جذبات کی وجہ بنتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply