انسانی صلاحیتوں کا حامل روبوٹ مریخ جائے گا: ناسا

چھ فٹ 2 انچ لمبا یہ والکی رائی نامی روبوٹ

چھ فٹ 2 انچ لمبا یہ والکی رائی نامی روبوٹ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی خلائی ادارے ناسا نے انسانی صلاحیتوں کا حامل جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے جو آزمائش کے بعد مریخ پر بھیجا جائے گا۔ ویسے تو مختلف اشکال اور صلاحیتوں کے حامل روبوٹ دنیا بھر میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایسا جدید روبوٹ تیار کیا ہے جو بے شمار انسانی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ چھ فٹ 2 انچ لمبا یہ Valkyrie نامی روبوٹ آڑے ٹیڑھے اور بل کھاتے راستوں پر باآسانی چل سکتا ہے  جبکہ مصنوعی ذہانت کی بدولت یہ روبوٹ ایک بلاک سے دوسرے بلاک پر بھی توازن برقرار رکھتے ہوئے مہارت سے قدم رکھتا ہے۔ 28 جوائنٹس اور 200 سے زائد سنسنرز والا یہ انسانی قدو قامت کا حامل یہ روبوٹ کامیاب آزمائش کے بعد مریخ پر بھیجا جائے گا  جو دلچسپ شواہد زمین پر موجود سائنسدانوں تک پہنچائے گا جو یقینا مریخ پر زندگی کے آثار سے متعلق تحقیق میں اہم پیشرفت ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply