قطر کے 2000 شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

قطر کے 2000 شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

قطر کے 2000 شہری عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

قطر کے 2000  شہری عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور افواہوں کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی سعودی عرب کے خلاف اس مہم کا سلسلہ جاری ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد مملکت قطری شہری کا استقبال نہیں کر رہی ہے۔ تاہم جو کوئی حقیقت کو جانے گا یا جدہ کے شاہ عبد العزیز ہوائی اڈے کے دروازے کے سامنے کھڑا ہو گا وہ باآسانی دیکھ لے گا کہ سعودی حکام عمرہ ادا کرنے کے واسطے روزانہ آنے والے قطری شہریوں کے داخلے کے لیے کس طرح سہولتیں پیش کر رہے ہیں۔ حج اور عمرے کے امور سے متعلق سعودی کسٹم کے نائب ڈائریکٹر Khalid Al-Jayd کے مطابق عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے قطری کے حوالے سے اقدامات کو جلد اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ Khalid Al-Jayd  کا کہنا ہے کہ کارروائی کو آسان اس لیے بنایا گیا کیونکہ قطری شہری ایک غیر ملکی فضائی کمپنی کے ذریعے اپنے ملک سے روانہ ہوئے تھے اور مملکت پہنچنے سے قبل ایک دوسرے ملک میں رکے تھے جس کی وجہ سے ان کی مشقت میں اضافہ ہو گیا۔ قطر کے پڑوسی ممالک باور کرا رہے ہیں کہ سعودی عرب پہنچنے میں قطریوں کو جو مشقت اور مشکلات درپیش ہیں وہ درحقیقت دوحہ کی خلیجی ممالک کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

No comments.

Leave a Reply