جنوبی کوریا امریکہ پر انحصار ختم کرے: شمالی کوریا کا مطالبہ

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے امریکہ پر انحصار ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے امریکہ پر انحصار ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے امریکہ پر انحصار ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بین الکوریائی تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔ جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے شمالی کوریا کے رابطہ کاری دفتر، کونسل برائے قومی مفاہمت نے گزشتہ روز ترجمان کا بیان جاری کیا ہے۔ یہ بیان پہلی بین الکوریائی سربراہ ملاقات کو 17 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے رہنمائوں نے مشترکہ بیان کی منظوری دی تھی۔ بیان میں اس موقع پر منعقد کیے جانے والے ایک ایونٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، جسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے گروپوں نے پیانگ یانگ میں ایک ایونٹ کی منصوبہ بندی کی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی اپنے دفاع کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں پر جنوبی کوریا کی نکتہ چینی نے اس ایونٹ کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

No comments.

Leave a Reply