صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے کاروباری معاہدہ ختم کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میامی ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے تمام کاروباری معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر Miami میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی نئی پالیسی میں کیوبا کے خلاف سفری پابندیوں اور مالیاتی لین دین کے قوانین میں مزید سختی لائی جائے گی۔ نئی پالیسی میں کیوبا کی مسلح افواج اور کاروباری کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پالیسی میں امریکی سیاحوں کے کیوبا جانے پر طویل عرصے سے عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply