جے آئی ٹی تیسری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی

جے آئی ٹی تیسری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی

جے آئی ٹی تیسری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاناما تفتیش کے 45 دن مکمل ہونے پر جے آئی ٹی اپنی تیسری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی پاناما کیس سے متعلق اپنی 2 رپورٹیں سپریم کورٹ میں جمع کرا چکی ہے۔  اس سے پہلے جے آئی ٹی کی جانب سے 7 جون کو دوسری رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔ پچھلی سماعت میں ججز نے رپورٹ پڑھنے کے بعد سربمہر کر کے رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی تھی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہے اور یہ کہ جے آئی ٹی کے لیے مقررہ 60 دن کی مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ تصویر لیک معاملے پر کمیشن کی تشکیل اور جے آئی ٹی میں دوران تفتیش آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ رکوانے کی حسین نواز کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آڈیو/  ویڈیو ریکارڈنگ ثبوت کے طور پر پیش نہیں کی جا سکتی۔ قانونی حیثیت صرف تحریری بیان کی ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply