خوف، دہشت سے فلم اینا بیلِ: ‘کری ایشن’ کا نیا ٹریلر جاری

فلم کی کہانی گڑیا بنانے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے

فلم کی کہانی گڑیا بنانے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے

ہالی ووڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم Annabelle: Creation کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار David F. Sandberg  کی اس سیکوئل فلم میں Talitha Bateman، Stephanie Sigman ، Miranda Otto ، Anthony LaPaglia ، Alicia Vela-Bailey اور Adam Bartley مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ 2014میں باکس آفس پر خوف و دہشت پھیلانے والی بلاک بسٹر فلم Annabelle کے اس سیکوئل کو Peter Safran اور James Wan نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی گڑیا بنانے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے جو کئی سال قبل اپنی بیٹی کی اچانک موت کا راز تلاش کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ نیو لائن سنیما کی تیار کردہ خوفناک شکل کے گڈے گڑیوں کے دہشت پر مبنی یہ ہارر تھرلر فلم Warner Bros پکچرز کے تحت رواں سال 11 اگست کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply