انٹرنیٹ کا مستقل استعمال صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے، ماہرین

انٹرنیٹ کا مستقل استعمال صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے، ماہرین

انٹرنیٹ کا مستقل استعمال صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے، ماہرین

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جس طرح منشیات کا عادی کوئی شخص نشہ چھوڑ دے تو ابتدا میں اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہنی و جسمانی طور پر وہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے اسی طرح نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں اس وقت دل کی دھڑکنیں تیز ہونے اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب انٹرنیٹ بند ہو جائے۔ برطانیہ کی Swansea University  Professor Phil Reed کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں 18 سے 33 برس کے 144 افراد کو شامل کیا گیا اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جب انٹرنیٹ بند ہوا تو ان میں سے زیادہ تر افراد کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں اور بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ان میں مایوسی بھی بڑھی۔ نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب تک انٹرنیٹ کام کرتا رہا تحقیق میں شامل افراد کا ہارٹ ریٹ نارمل رہا  تاہم جیسے ہی انہیں آف لائن کیا گیا ان میں سے بعض کا ہارٹ ریٹ اور بلڈ پریشر پہلے کے مقابلے میں 4 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ بعض کا اس سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ تحقیق میں شامل افراد کے نفسیاتی رجحان میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ انٹرنیٹ سے خطرناک حد تک لگا سے صحت پر پڑنے والے اثرات جان لیوا نہیں ہیں تاہم ان سے وقتی طور پر گھبراہٹ، پریشانی اور اضطرابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جو جھگڑے اور غلط فیصلوں کا سبب بن سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply