یورپ پہنچنے کی کوشش ، بحیرہ روم میں 126 تارکین وطن ڈوب گئے

لیبیا سے بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران 126 تارکین وطن ڈوب گئے

لیبیا سے بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران 126 تارکین وطن ڈوب گئے

سسلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

لیبیا سے بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران 126 تارکین وطن ڈوب گئے، بچنے والے 4 مہاجروں نے ربڑ کی کشتی اور اس پر سوار افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے بچائے گئے 4 تارکین وطن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن سے بھری ربڑ کی ایک کشتی بحیرہ روم میں تب ڈوب گئی جب انسانی اسمگلر بیچ سمندر میں اس سے انجن نکال کر دوسری کشی میں چلے گئے۔ تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈز کے بحری جہاز میں پیر کے روز سِسلی پہنچائے گئے تھے، ریسکیو کیے گئے ان 2 سوڈانی اور ایک نائجیرین تارکین وطن نے حکام کو بتایا کہ لیبیا سے انسانی اسمگلروں نے انھیں کشتی میں سوار کیا اور کچھ گھنٹے کے بعد کشتی کے انجن نکال کر ایک اور کشتی کے ذریعے واپس لوٹ گئے جبکہ تارکین وطن سے بھری کشتی بیچ سمندر میں بے آسرا چھوڑ دی گئی، بچ جانے والے تارکین وطن کے مطابق اس کشتی پر 130 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر تعداد سوڈانی شہریوں کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی سمندر کی موجوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور رفتہ رفتہ تمام تارکین وطن ڈوب گئے،  جبکہ حادثاتی طور پر قریب سے گزرنے والی ایک ماہی گیر کشتی نے ان 4 تارکین وطن کو بچایا۔

No comments.

Leave a Reply