امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان کے خلاف بڑا فیصلہ، امریکی امداد بند

امریکا نے پاکستان کی ملٹری امداد بھی روکنے کا بھی عندیہ دے دیا

امریکا نے پاکستان کی ملٹری امداد بھی روکنے کا بھی عندیہ دے دیا

  واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں دہشت گردوں کی مبینہ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کیلئے ڈرون حملوں میں توسیع کا حکم دے دیا، خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے پاکستان کی ملٹری امداد بھی روکنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کی جنگ میں مزید کامیابیوں کیلئے پاکستان سے متعلق پالیسی تبدیل کر رہی ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں زیادہ ڈرون حملے اور فوجی امداد میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، جہاں سے افغانستان کے اندر حملے کیے جاتے ہیں۔  یہ ہی وجہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اب اسلام آباد سے متعلق اپنی حکمت عملی میں زیادہ سختی لا رہی ہے۔ اعلی امریکی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا، افغانستان میں موجودہ حالات میں بہتری لانا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے اس کی خواہش ہے کہ پاکستان بھی افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا وہ کردار ادا کرے، جو وہ ادا کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا نان نیٹو آلائی یا نیٹو کے غیر رکن ملک امریکا کے بڑے اتحادی ملک کے طور پر پاکستان کی حیثیت بھی کم کرنے پر غور جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ کے اندر ہی واشنگٹن کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں اس ممکنہ تبدیلی کے ناقدین کا کہنا یہ ہے  کہ امریکا کی سالہا سال سے کی جانے والی وہ کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکیں، جو وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کر رہا ہے کہ پاکستان، افغان عسکریت پسند گروپوں کی (مبینہ) حمایت بند کر دے۔

No comments.

Leave a Reply