ناسا نے نظام شمسی سے باہر زمین جیسے 219 سیارے دریافت

نئے دریافت ہونے والے سیاروں میں سے 10 سیارے زمین کے برابر ہیں

نئے دریافت ہونے والے سیاروں میں سے 10 سیارے زمین کے برابر ہیں

کیلی فورنیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے سیاروں کی دریافت کے لیے بھیجے گئے خلائی مشن Kepler نے نظام شمسی سے باہر مزید 219 سیارے دریافت کر لیے جن میں سے کم سے کم 10 سیارے ایسے ہیں جو زمین کے برابر ہیں اور وہ زندگی کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے سربراہ Mario Perez  نے California کے NASA’s Ames  ریسرچ سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا  کہ نئے دریافت ہونے والے سیاروں میں سے 10 سیارے زمین کے برابر ہیں جن کی سطح پتھریلی ہے اور وہ اپنے ستارے سے اتنے فاصلے پر چکر لگا رہے ہیں کہ اگر وہاں پانی موجود ہوا تو مائع شکل میں ہو گا جس کا مطلب یہ ہو گا کہ یہاں زندگی ہو سکتی ہے۔ ان نئے 219 سیاروں کی دریافت کے بعد Kepler کی جانب سے ڈھونڈے گئے سیاروں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 34 ہو گئی ہے جن میں سے 2 ہزار 335 کی بطور سیارہ تصدیق ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply