آج بروس لی کی 44 ویں برسی

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی

سان فرانسسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی44ویں برسی آج بروز جمعرات 20 جولائی کو منائی جا ئے گی۔ 27نومبر 1940ء کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔ بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں لیکن بروس لی نے یہ سب بدل دیا۔ Enter the Dragon اور Fist Of Fury جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث صرف 32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ بروس لی کی اہلیہ کا نام Linda Lee Cadwell تھا جبکہ ان کی بیٹی Shannon Lee بھی ہیں۔ بروس لی کے بیٹے  Brandon Lee 1993 ء میں 28 سال کی عمر میں ایک فلم “The Crow,”کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply