پاکستان اور فرانس کے درمیان توانائی کے شعبے میں 165 ملین یورو کے آسان قرضے کا معاہدہ

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن شاہد محمود، پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپرو اور وفاقی ویزر خزانہ اسحاق ڈار

سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن شاہد محمود، پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپرو اور وفاقی ویزر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومت پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کے درمیان توانائی کے شعبہ کے منصوبوں بشمول پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انوسٹمنٹ اور منگلا پاور پلانٹ بحالی منصوبہ کی فنانسنگ سے متعلق 165 million یورو کے آسان قرضے کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فرانس کے مابین توانائی کے شعبے میں 165 million یورو کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن Shahid Mehmood ، پاکستان میں فرانسیسی سفیر Martine Dorance اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر Jacky Amprou نے معاہدہ پر دستخط کئے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر Ishaq Dar بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ Ishaq Dar نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا۔ فرانسیسی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی تعاون قائم ہے۔ فرانس، پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبہ کو مزید رعایتی، قابل اعتماد اور پائیدار بنانا ہے جو نیشنل پاور پالیسی پر عملدرآمد کے ذریعے ملک کی اقتصادی نمو میں معاون ثابت ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply