ہوائی جہاز میں ہمیشہ ہر وقت ٹھنڈ کیوں ہوتی ہے؟

ہوائی جہاز کے اندر مسافروں کے ہائی پوکسیا کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں

ہوائی جہاز کے اندر مسافروں کے ہائی پوکسیا کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں

نیو یارک   ۔۔۔ نیوز ٹائم

موسم گرمی کا ہو یا سردی کا، ہوائی جہاز آپ کو ہمیشہ ہی ٹھنڈا ملتا ہے۔کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے بھلا ایئر لائنیں اضافی خرچہ کر کے جہاز کو اتنا ٹھنڈا کیوں رکھتی ہیں  امریکی ادارے اے ایس ٹی ایم انٹرنیشنل نے اپنی احالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ہوائی جہاز کے اندر مسافروں کے high pancakes  کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں  high pancakes  اس کیفیت کا نام ہے جب مناسب مقدار میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے۔ ہوائی جہاز میں نقل و حرکت نہ ہونے، غنودگی کے غلبے اور جسمانی نظام کی سستی کی وجہ سے جسم کے خلیات کو ملنے والی آکسیجن کی مقدار بہت کم ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں اگر درجہ حرارت بھی زیادہ ہو تو ہائی پوکسیا کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ بس یہی وجہ ہے کہ ہوائی جہازوں کے اندر درجہ حرارت بہت کم رکھا جاتا ہے تاکہ مسافر ہائی پوکسیا کا شکار نہ ہوں۔ high pancakes  فضائی مسافروں کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ ایک دہائی قبل پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ حادثہ Cyprus سے ایتھنز جانے والے پرواز میں کیبن کا پریشر کم ہونے کے بعد مسافروں میں ہائی پوکسیا پیدا ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا اور اس میں 121 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply