بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما رام ناتھ کووند بھارت کے نئے 14 ویں صدر منتخب

جبکہ رام ناتھ کووند 25 جولائی کو بھارت کے 14ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے

جبکہ رام ناتھ کووند 25 جولائی کو بھارت کے 14ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکمران جماعت بی جے پی کے امیدوار Ram Nath Kovind  65 فیصد ووٹ لے کر بھارت کے 14 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزد امیدوار Ram Nath Kovind 65 فیصد سے زائد ووٹ لے کر نئے بھارتی صدر منتخب ہو گئے ہیں،  صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے لوک سبھا کی پہلی خاتون اسپیکر  Meira Kumar کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا  جبکہ حکمران اتحاد نے مشترکہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار Bihar Governor Ram Nath Kovind کو منتخب کیا تھا دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق دلت برادری سے ہے۔ تاہم اب بی جے پی کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کیونکہ Ram Nath Kovind کا تعلق ہندو انتہا پسند Rashtriya Swayamsevak Sangh (آر ایس ایس) سے بھی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس دونوں ہمیشہ سے Dalit community کے سخت خلاف رہے ہیں جبکہ ان کے خفیہ گروپ تاحال Dalit کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتے ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 کروڑ دلتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے Ram Nath Kovind  کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا۔ موجودہ صدر پرناب مکھرجی کے دور صدارت کی مدت 24 جولائی کو مکمل ہو جائے گی جبکہ Ram Nath Kovind 25 جولائی کو بھارت کے 14ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply