سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ قائم

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ قائم

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ قائم

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

عرب میڈیا کے مطابق King Salman bin Abdulaziz نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی، اسپیشل سیکیورٹی اور شہری ہوا بازی کے محکموں کو ضم کر کے ریاستی سلامتی کا اعلی ادارہ قائم کر دیا ہے، جس کا سربراہ مملکت کا وزیر اعظم ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق General  Abdulaziz bin Mohammed Al-Howairini ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ ہوں گے  جبکہ وزیر داخلہ سیاسی و سلامتی امور کونسل کے رکن ہوں گے۔  Abdullah bin Abdulkareem ادارے کے سربراہ کے معاون ہوں گے جبکہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں، سیکیورٹی کے تمام امور کو اعلی ادارہ ہی دیکھے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کے کئی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت 5 عرب اتحادی ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے بعد اس قسم کے اقدامات انتہائی ضروری ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply