میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور صہیونی فوج میں میدان جنگ بن گیا، 80 فلسطینی زخمی

مسجد اقصیٰ فوجی چھائونی میں تبدیل کر دی گئی ہے جبکہ بیت المقدس میں فضا سخت کشیدہ ہے

مسجد اقصیٰ فوجی چھائونی میں تبدیل کر دی گئی ہے جبکہ بیت المقدس میں فضا سخت کشیدہ ہے

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو کھولے جانے کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 80 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کو مسلسل گھیرے میں لے رکھا ہے۔ مسجد اقصیٰ فوجی چھائونی میں تبدیل کر دی گئی ہے جبکہ بیت المقدس میں فضا سخت کشیدہ ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بھی مسجد اقصی کا گھیرا فلسطینی مظاہرین پر تشدد جاری رہا۔ مسجد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصی میں آمد اور Tutorial Education کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی  کا ڈھونگ بھی جاری ہے۔ مگر دوسری جانب مسجد کو کھولے جانے اور اس کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ Hilal Ahmer Palestine کے طبی عملے کی طرف سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کو کھولے جانے کے حق میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، دھاتی گولیوں کا استعمال اور صوتی بم استعمال کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 78 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 35 کو فوری طور پر موقع پر طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ ایک درجن سے زاید زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ تصادم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض فوج نے مسجد اقصی کو فلسطینی نمازیوں کی عبادت کے لیے بند کر رکھا ہے۔ فلسطینی عوام میں قبلہ اول کی بندش اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سخت غم و غصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی کے باہر فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور قبلہ اول کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا جسے منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے وحشیانہ لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے بھی دشمن پر سنگ باری کی گئی اور ان پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔مشتعل فلسطینی مظاہرین نے قابض فوج پر سنگ باری کی، اسرائیلی فوج نے پرتشدد ہتھکنڈے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

No comments.

Leave a Reply