واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ John Kelly کو اپنا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے موجودہ چیف آف سٹاف Reince Priebus کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان جمعے کی سہ پہر اپنی کئی ٹوئٹس کے دوران کیا۔ نئی تقرری سے ایک روز پہلے Reince Priebus اور وہائٹ ہائوس کے نومنتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر Anthony Scaramucci کے درمیان تنائو پیدا ہو گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے John Kelly کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی میں شاندار کام کیا ہے۔