نیا وزیر اعطم کون؟ نواز شریف نے شہباز شریف کو نامزد کر دیا، فیصلہ آج ہو گا

اگلا وزیر اعظم کون ؟ شہباز شریف یا کوئی اور

اگلا وزیر اعظم کون ؟ شہباز شریف یا کوئی اور

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا جس کی باضابطہ آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں دی جائے گی،  45 دن کے لیے عبوری نگران وزیر اعظم کے طور پر شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر اور شیخ آفتاب کے نام زیر غور ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے سپریم کوڑت کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قوم کے حق حاکمیت کو پامال کیا گیا،  اب صادق اور امین کی کہانی صرف سیاستدانوں تک نہیں رہنی چاہیے بلکہ اس جگہ جانی چاہیے جہاں فیصلے کیے جاتے ہیں، وزیر اعظم کرپشن، لندن فلیٹس اور کک بیکس جیسے الزامات پر نہیں بلکہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل ہوئے ہیں، جے آئی ٹی نے 35 سال کے کاغذات چھان مارے لیکن کچھ نہ ملا،  آج کا دن تاریخی نہیں بلکہ تاریک ہے، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا، ہم منتخب ہو کر ایوانوں میں آتے ہیں اور رسوا ہو کر نکالے جاتے ہیں، ہم عدالت سے تو نااہل ہو سکتے ہیں لیکن عوام کی عدالت سے نہیں ہم ایک بار پھر لوٹیں گے اور اس بار فیصلہ پہلے سے بڑا ہو گا۔ اس ملک میں اب نئی شرائط لکھی جائے گی، پانامہ leaks بیرونی سازش ہے اور عمران خان اس کا مہرہ ہیں، ایک سیاسی پاڑٹی نے عدالت کے کندھوں پر حکومت گرائی کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم ہائوس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف ، چوہدری نثار، گورنر پنجاب رفیق جوانہ، اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ شہباز شریف رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر نئے وزیر اعظم بنیں تاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کے بجلی بحران کے خاتمے، سی پیک سمیت دیگر میگا پراجیکٹ شروع کئے ہیں وہ تکمیل کو پہنچ سکیں اور شہباز شریف میں یہ مکمل صلاحیت موجود ہے کہ وہ سارے معاملات کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں لیکن مجھے یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کس کو بنایا جائے۔ ایک رہنما نے تجویز دی کہ بیگم کلثوم نواز کو خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کرا کر وزیر اعظم بنایا جائے جس پر نواز شریف نے کہا کہ تجویز دینے کا بہت شکریہ لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ اتحادیوں نے کہا جو بھی فیصلہ نواز شریف کریں گے قبول ہو گا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورت کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو قانونی ماہرین آئندہ ہفتے تیار کر لیں گے۔

No comments.

Leave a Reply