جنگ عظیم دوئم پر مبنی فلم ”ڈنکرک” باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن

جنگ عظیم دوئم پر مبنی فلم ''ڈنکرک''

جنگ عظیم دوئم پر مبنی فلم ”ڈنکرک”

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایکشن سے بھرپور دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرلر فلم ” Dunkirk ”  نے اس ہفتے مزید  $ 105.9 million کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ Christopher Nellon ن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ” Dunkirk ”  کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے  جہاں جرمن فوج بیلجیم، برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں Tom Hardy  اور Kenneth Bernnard شامل ہیں۔ سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز میں انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والے Emojis نے اب فلموں میں بھی انٹری دے دی ہے۔ اسی سلسلے میں کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم  The Emoji Movie نے اس ہفتے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ فلم میں Emojis کی ایک نئی دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے جس میں Gene نامی ایک ایسا Emoji مرکزی کردار میں نظر آئے گا  جو بیک وقت ایک سے زائد تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس انوکھی صلاحیت سے پریشان Jennie اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھے سفر پر نکلتا ہے تاکہ وہ بیک وقت صرف ایک ہی تاثر دے کر نارمل ہو سکے۔ فلم اس ویک اینڈ پر $28.1 million کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply