چین سے بہت مایوس ہیں وہ شمالی کوریا کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرے: امریکی صدر

چین سے بہت مایوس ہیں وہ شمالی کوریا کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرے, امریکی صدر

چین سے بہت مایوس ہیں وہ شمالی کوریا کے بارے میں اپنا ذہن تبدیل کرے, امریکی صدر

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین سے بہت مایوس ہیں کیونکہ وہ شمالی کوریا کے اسلحے کے پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ چین کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ گوشہ گیر ملک کے متعلق کچھ نہ کرے۔ خیال رہے کہ ان کا یہ ٹویٹ پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار بین براعظمی بلیسٹک میزائل کے تجربے کے ایک روز بعد آیا ہے۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا کہ اب پورا کا پورا امریکہ اس کے نشانے کی زد پر آ چکا ہے۔ ادھر چین نے شمالی کوریا کے تجربے پر صرف مذمت کی تھی اور طرفین کو ضبط کا مظاہرہ کرنے کی بات کہی تھی۔ مسٹر ٹرمپ بیجنگ کے ردعمل پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور شمالی کوریا کے متعلق پالیسی پر امریکی، چینی تجارت کو خسارے کا سودا بتایا ہے۔ ٹرمپ نے لکھا میں چین سے بہت مایوس ہوں۔ ہمارے بے وقوف سابق رہنمائوں نے انہیں کروڑوں ڈالر تجارت میں کمانے کا موقع دیا لیکن وہ پھر بھی شمالی کوریا کے سلسلے میں ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے، صرف باتیں بنا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply