ابھی مرنے والا نہیں، نہ ہی اپنا عہدہ چھوڑوں گا: رابرٹ موگابے

زمبابوے کے 93 سالہ صدر رابرٹ موگابے

زمبابوے کے 93 سالہ صدر رابرٹ موگابے

نیروبی ۔۔۔ نیوز ٹائم

زمبابوے کے 93 سالہ صدر رابرٹ موگابے نے اپنی صحت کے بارے مین بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ابھی مرنے والے نہیں اور نہ ابھی عہدہ چھوڑیں گے۔ رپورٹ کے مطاب حالیہ برسوں کے دوران صدر موگابے کے وقتاً فوقتاً سنگاپور میں طبی دورے ہوتے رہے ہیں جو ان کی صحت پر اٹھنے والے سوالات کی وجہ بھی بن رہے ہیں۔ ان کا حالیہ دورہ رواں مہینے کی ابتداء میں ہوا جسے معمول کے طبی چیک اپ کا نام دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی اہلیہ بھی ان پر اپنا جانشین مقرر کرنے کے لیے بار بار زور دیتی رہتی ہیں مگر وہ ابھی کسی کو اتنی بڑی ذمہ داری سنھبالنے کے قابل نہیں سمجھتے۔ انہوں نے ایک ریلی کے دوران اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے میں آج آپ کے سامنے زندہ کھڑا ہوں، میری اچھی زندگی کے لیے خدا کا شکر، میں ضعیف ضرور ہو گیا ہوں مگر میرے جسمانی اعضا اب بھی مضبوط ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی میری ہڈیوں کی مضبوطی پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ رابرٹ موگابے اس دور سے اپنے ملک کے صدر چلے آ رہے ہیں، جب 1980ء میں زمبابوے نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply