چین میں پیپلز لِبریشن آرمی کے قیام کی 90 ویں سالگرہ

فوجی لباس پہنے صدر شِی جِن پِنگ نے گزشتہ روز ایک فوجی گاڑی پر سوار ہو کر 12 ہزار فوجیوں کی پریڈ کا معائنہ کیا

فوجی لباس پہنے صدر شِی جِن پِنگ نے گزشتہ روز ایک فوجی گاڑی پر سوار ہو کر 12 ہزار فوجیوں کی پریڈ کا معائنہ کیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین میں پیپلز پارٹی لبریشن آرمی کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی عسکری پریڈ کا انتعقاد کیا گیا۔ اس پریڈ کا مقصد دنیا کی اس دوسری سب سے بڑی معیشت کی جانب سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ چین کے صدر Xi Jinping نے پیپلز لِبریشن آرمی کے قیام کی 90 ویں سالگرہ سے قبل  نیم خود مختار علاقے اندرونِ منگولیا میں ایک تربیتی اڈے پر فوجی پریڈ کا معائنہ کیا ہے۔ فوجی لباس پہنے صدر Xi Jinping نے گزشتہ روز ایک فوجی گاڑی پر سوار ہو کر 12 ہزار فوجیوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ سرکاری چائنا سینٹرل ٹیلیویژن نے جدید ترین لڑاکا طیاروں، بمباروں اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی وِڈیو نشر کی ہے۔ چینی صدر Xi Jinping نے خطاب میں کہا کہ وہ نئے عالمی ماحول میں ایک مضبوط فوج کی تعمیر کا ہدف حاصل کریں گے اور پیپلز لِبریشن آرمی کو ایک عالمی درجے کی فوجی قوت بنائیں گے۔ چین کی قیادت کی جانب سے فوج کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بڑے پیمانے کی اصلاحات شروع کیے جانے کے بعد اتوار کے روز منعقد ہونے والی پریڈ پہلی تھی۔ اِس پریڈ میں صدر Xi Jinping کی آمد کو ان کے سیاسی وقار کے اظہار اور عوام پر یہ زور دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا ہے کہ وہ بعد ازاں رواں سال منعقد ہونے والے کمیونسٹ پارٹی کے اجتماعی اجلاس سے قبل اِس جماعت کی ان کی قیادت کے تحت متحد ہو جائیں۔ ہر 5 سال بعد منعقد ہونے والے مذکورہ اجتماعی اجلاس میں عام طور پر قیادت کی کئی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply