اگر جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو آگ کے سمندر میں ڈبو دے گا: کم جونگ ان

اگر جنگ مسلط کی گئی تو  امریکا کو آگ کے سمندر میں ڈبو دے گا: کم جونگ ان

اگر جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو آگ کے سمندر میں ڈبو دے گا: کم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔۔۔  نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong-un نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ میزائل تجربات جاری رکھے گا چاہے اس پر امریکا سمیت کسی کو بھی تکلیف ہو۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل پیانگ یانگ نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا  جس پر امریکا نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات جاری رکھے تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ملک کے سربراہ Kim Jong-un کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے بین البراعظمی کامیاب میزائل تجربے پر اپنی قوم کو مبارک باد اور امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ہم سے دور نہیں۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو شمالی کوریا، امریکا کو آگ کے سمندر میں ڈبو دے گا۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل Hwasong 14  نامی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا  جو 998 کلو میٹر بلندی پر تقریباً 3725 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے جاپان کے سمندر میں جا گرا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیانگ یانگ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply