یوم تشکر: نئے پاکستان میں سرکاری نظام میرٹ پر چلے گا، زرداری اب تمہاری باری: عمران خان

اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا

اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوشخبری دے رہا ہوں کہ ہم نئے پاکستان کا میچ جیت چکے ہیں۔ نئے پاکستان میں زندگی کے تمام شعبہ جات میں اصلاحات لائی جائیں گی، کارآمد پالیسیوں پر عملدرآمد ہو گا، جس سے سب سے لیے بہتری اور ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ عمران خان نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں اپنی پارٹی کی جانب سے یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا،  جس میں انھوں نے آئندہ حکمتِ عملی کا تفصیلی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ایسا انصاف چاہتے ہیں جو مثالی ہو، اور احتساب کی ابتدا اور عملدرآمد بڑے لوگوں اور اعلی ایوانوں سے شروع ہو گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز کو سلام اور جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں،  ہماری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف تھی۔ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بھی جائیں گے، آصف زرداری اب تمہاری باری ہے، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف تیار ہو جائو ہم آ رہے ہیں،  میڈیا کے گاڈ فادر ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتے ۔

پریڈ کرائونڈ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے  کہ میں اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں جو پاکستان کے مسائل کو سمجھ بیٹھے ہیں،  خوشی ہے کہ خواتین بھی پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے میں بھر پور جدوجہد کر رہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف تھی۔ شکیل الرحمن نے کہا کہ میں تو بزنس مین ہوں تو مطلب یہ کہ انہیں جہاں سے بھی پیسہ ملے گا وہ اس طرف چلے جائیں گے۔ وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ کس قسم کا آدمی ہے جو کرپٹ لوگوں کے پیچھے اس قسم کی بات کر رہا ہے،  انہوں نے کہ کہا یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کر کے معصوم چہرے بناتے ہیں اور قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں،  جب آصف زرداری آئے تو ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے کا قرضہ تھا اور آج ہر پاکستانی پر ایک lakh  25 روپے کا قرضہ ہے،  عمران خان نے کہا جب پانامہ کیس کے فیصلے پر ہم سپریم کورٹ گئے تو کہا گیا کہ آپ نے بہت بڑی غلطی کی لیکن نوجوانوں یاد رکھو کہ جب انسان کسی چیز کا فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ کر کے رہتا ہے، اللہ تعالیٰ ہر انسان کے اندر بے پناہ صلاحیت رکھی ہیں،  ابھی میچ ختم نہیں ہوا لیکن میں نوجوانوں کو ابھی سے خوشخبری دے رہا ہوں کہ آپ لوگ نئے پاکستان کا میچ جیت گئے ہیں، احتساب کا ایسا نظام لائیں گے جہاں امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو گا، ہماری حکومت میں احتساب وزیر اعظم سے شروع ہو گا اور اگر کوئی کرپشن کرے گا تو میں ذمہ دار ہوں ، نیب کا ایسا مضبوط ادارہ بنائیں گے جو سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گی، وعدہ کرتا ہوں کہ اسی پاکستان کو اپنے قدموں میں کھڑا کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک کرپٹ وزیر اعظم کو گھر بھیجا،  خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ تحریک انصاف والوں مٹھائیاں مت کھائو یہ تمہیں ہضم نہیں ہوں گی،  بالکل ٹھیک کہا کہ سعد رفیق نے کیونکہ ہمارا آپ لوگوں کا ہاضمہ تو اتنا اچھا ہے کہ آپ لوگوں اربوں روپے بھی ہضم کر جاتے ہیں، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو پانامہ کیس سے چلے گئے، شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ تیار ہیں، آئندہ ہفتے سے ان کے خلاف کیس کھلنے والا ہے، حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف مرکزی کردار ہیں، انہوں نے اربوں روپے کا حساب دینا ہے،  شہباز شریف نے ماڈل ٹائون کا حساب بھی دینا ہے، شہبا شریف میں ہمت ہوئی نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لائیں،  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ کھلا تو قوم پانامہ کو بھول جائے گی۔  پھر دونوں بھائی اور ان کے بچے جیل میں ہوں گے لیکن ہم ظالم نہی، انہیں جیل میں اے کلاس دیں گے۔ نواز شریف کہتے ہیں میں نے ایٹمی دھماکے کرائے لیکن میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں ایٹمی دھماکے ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کرائے، نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہیں گے۔  نواز شریف جن عالمی اخبارات کا حوالہ دیے رہے ہیں ، اگر ان کے انگریزی سپیلنگ بتا دیں تو میں خاموش ہو جائوں گا۔ فضل الرحمن کے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کچھ لوگ ہوتے ہیں جو پیسے کے لیے جیتے ہیں اور کچھ اقتدار کے لیے جیتے ہیں  لیکن فضل الرحمن نے اسلام آباد کے بجائے اسلام آباد کو ترجیح دی،  انہوں نے اسلام کو بدنام کیا،  شاہد خاقان عباسی کو قطر کہنے پر وزیر اعظم بنایا گیا، انہوں نے قطر کے ساتھ 15 سال کا معاہدہ کرایا۔ شہباز شریف کا مقابلہ ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی۔

No comments.

Leave a Reply