جاپان میں جنگِ عظیم دوئم کے خاتمے کے دِن کو 72 سال مکمل

جاپان میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے دِن کی 72 ویں برسی

جاپان میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے دِن کی 72 ویں برسی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے دِن کی 72 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس جنگ کی نذر ہو جانے والے لگ بھگ 31 لاکھ افراد کی تعظیم نے ٹوکیو میں گزشتہ روز سرکاری سطح پر ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنگ میں مرنے والوں کے لواحقین سمیت، تقریبا 6 ہزار 400 لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ جاپان کے وزیرِاعظم Shinzo Abe ے نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ کی تباہی و بربادی کبھی دہرائی نہیں جانی چاہیئے۔ انہوں نے جنگ کے بعد سے عالمی امن اور خوشحالی میں جاپان کے دہائیوں پر محیط کردار پر روشنی ڈالی۔ دوپہر کے وقت، شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ Emperor Akihito نے جنگ پر گہری ندامت کے احساس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاپانی لوگوں کے ساتھ مل کر جنگ میں مرنے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا اور عالمی امن اور ملک کے مستقبل کی ترقی کے لئے دعا کی ہے۔ تقریب میں شریک مرنے والوں کے 3 چوتھائی سے زائد لواحقین کی عمر 70 سال یا اس سے زائد تھی۔

No comments.

Leave a Reply