الجزائر میں اڑھائی ماہ بعد وزیر اعظم برطرف

الجزائر کے وزیر اعظم عبد المجید تبون

الجزائر کے وزیر اعظم عبد المجید تبون

الجزائر ۔۔۔ نیوز ٹائم

افریقی ملک الجزائر کے صدر Abdelaziz Bouteflika نے صدارتی فرمان کے تحت Abdelmadjid Tebboune کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ Ahmed Ouyahia کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ Abdelmadjid Tebboune کو 2 ماہ 20 روز کے بعد وزارت عظمی سے ہٹا دیا گیا۔ خیال رہے کہ Abdelmadjid Tebboune الجزائر کی تاریخ میں وزارت عظمی کے منصب پر سب سے کم مدت گذارنے والے وزیر اعظم ہیں۔ انہیں وزیر اعظم مقرر کیے جانے کے 2 ماہ 20 دن بعد اس عہدے سے برطرف کیا گیا۔ مبصرین اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ Abdelmadjid Tebboune اور صدر Abdelaziz Bouteflika کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں اور وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات تک اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں تاہم صدر کی طرف سے جاری کردہ فرمان سے سب کو حیران کر دیا۔ Abdelmadjid Tebboune چھٹیاں گذارنے فرانس میں تھے۔ وطن واپسی پر انہیں سبکدوشی کا نوٹس مل گیا۔Ahmed Ouyahia کو اپنی کابینہ تشکیل دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم غالب امکان یہی ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کی کابینہ میں زیادہ تر سابق وزیر ہی شامل ہوں گے۔ Ahmed Ouyahia ماضی میں 3 بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ 65 سالہ Ahmed Ouyahia اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے جامعہ الجزائر سے سیاسیات کی اعلی ترین ڈگری لے رکھی ہے۔

Ahmed Ouyahia کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا

Ahmed Ouyahia کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا

No comments.

Leave a Reply