رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری

آسٹریلیا کا شہر میلبورن

آسٹریلیا کا شہر میلبورن

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی سالانہ فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق آسٹریلیا کا شہر Melbourne سکونت اختیار کرنے کے لیے سب سے بہترین شہر قرار پایا ہے۔ Economist Intelligence یونٹ کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ Global loyalty report میں رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 140 شہروں کا جائزہ لیا گیا جن میں Melbourne  مسلسل ساتویں بار دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا جبکہ شام کے دارالحکومت دمشق کو رہائش اختیار کرنے کے لیے دنیا کا ناپسندیدہ ترین شہر قرار دیا گیا اور اسے فہرست میں 140 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ دنیا کے 10 بہترین شہروں میں آسٹریلیا اور کینیڈا کے 3,3 شہر شامل ہیں۔ دنیا کا دوسرا بہترین شہر آسٹریا کا دارالحکومت Viana ، تیسرے نمبر پر Canadian city vancouver ، چوتھے نمبر پر Toronto ، پانچویں نمبر پر Calgary ، چھٹے نمبر پر ایڈیلیڈ، ساتویں نمبر پر پرتھ، آٹھویں نمبر پر آکلینڈ، نویں نمبر Helsinsky اور 10ویں نمبر پر Hamburg ہے۔ رہائش کے لیے ناپسندیدہ شہروں کی بات کی جائے تو یوکرائن کا دارلحکومت کیف 131ویں نمبر پر ہے جبکہ اس کے بعد بالترتیب دوالا، ہرارے، کراچی، الجزائر، Port Morseba ، ڈھاکا، طرابلس، Logos اور 140 وین نمبر پر دمشق ہے۔ رپورٹ کے مطابق امن و استحکام، صحت کی سہولیات، ثقافت، ماحول، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کو بنیاد بنا کر ان 140 شہروں کو جانچا گیا ہے اور ہر شہر کو 100 میں سے پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ پہلے نمبر پر آنے والے شہر میلبورن کو مجموعی طور پر 100 میں سے 97.5 پوائنٹس ملے۔

No comments.

Leave a Reply