سال 2017کے بہترین فٹبالر کے اعزاز کیلئے 10 نام شارٹ لسٹ

10 بہترین کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو 24 اگست کو Monaco میں سپر فٹبالر کا اعزاز دیا جائے گا

10 بہترین کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو 24 اگست کو Monaco میں سپر فٹبالر کا اعزاز دیا جائے گا

مناکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال کی دنیا میں روایتی حریف سمجھے جانے والے Cristiano Ronaldo اور Lionel Messi  سمیت 10 کھلاڑیوں کو سال کے بہترین فٹبالر کے اعزاز کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ یہ اعزاز 24 اگست کو کسی ایک کے نام ہو گا۔ یورپ بھر میں کس فٹبالر کی سال بھر کی پرفارمنس بہتر رہی؟ ایوارڈ کے لیے 10 نام چن لئے گئے ہیں۔ پلیئر آف دی ایئر کی دوڑ میں روایتی حریف فٹبال کلب  Barcelona اور Real Madrid کے سپر اسٹار Lionel Messi اور Cristiano Ronaldo کے ساتھ اطالوی گول کیپر Buffon بھی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ UEFA ایوارڈ کیلئے لسٹ میں دیگر 7 کھلاڑیوں میں  Luka Modrić ، Toni Kroos ،  Paulo Dybala ، Sergio Ramos ، Kylian Mbappé ،  Robert Lewandowski سمیت Manchester United کے Zlatan Ibrahimović کا نام شامل ہے۔ 80 کوچ اور 55 اسپورٹس صحافیوں کی طرف سے چنے گئے ان 10 بہترین کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو 24 اگست کو  Monaco میں سپر فٹبالر کا اعزاز دیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply