ملکہ الزبتھ دوئم کا تخت سے دستربرداری کا فیصلہ

ملکہ الزبتھ دوئم کی ایک یادگار فوٹو فائل

ملکہ الزبتھ دوئم کی ایک یادگار فوٹو فائل

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ  دوئم نے تخت کو اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک برطانوی اخبار نے شاہی محل کے ذرائع سے شائع خبر میں بتایا ہے  کہ 92 سالہ ملکہ نے اپنے قریبی حلقوں سے کہا ہے کہ وہ 95 سال کی عمر میں تخت سے دست بردار ہو جائیں گی۔ ملکہ کی تخت سے دستبرداری کے لیے ضروری دستاویزات  کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں جبکہ  تاج شہزادہ چارلس کے سر پر سجے گا۔ واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ  1952 ء میں تخت نشین ہو ئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply