سعودی عرب نے جاپان کو ہرا کر فیفا فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

سعودی عرب نے جاپان کو ہرا کر فیفا فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

سعودی عرب نے جاپان کو ہرا کر فیفا فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

جدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب نے جاپان کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر روس میں آئندہ سال ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جدہ کے King Abdulah اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں سعودی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف صفر، صفر سے برابر رہا تھا۔ دوسرے ہاف میں اور میچ کے 63ویں  منٹ میں سعودی عرب کی جانب سے Fahad Al-Muwallad نے جاپان کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور یہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ایران اور جاپان کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیائی ممالک کے گروپ اے اور بی میں سے عالمی کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور اب یہ میچ جیت کر سعودی عرب عالمی کپ میں براہ راست شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ ان دونوں گروپوں میں ابھی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا ہے۔ اس میچ سے قبل سعودی عرب کے گروپ بی میں 9 میچ کھیلنے کے بعد 16 پوائنٹس تھے اور وہ تیسرے نمبر پر تھی مگر اب وہ 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آسٹریلیا کے 10 میچ کھیلنے کے بعد 19 پوائنٹس ہیں مگر وہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان 10,10 میچ کھیلنے کے بعد پوائنٹس برابر ہیں لیکن سعودی ٹیم وہ اپنے خلاف ہونے والے گول اور دوسری ٹیموں کو کیے گئے گولوں میں زیادہ فرق کی وجہ سے 2018 ء میں روس میں ہونے والا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنے کے اعزاز حق دار ٹھہری ہے۔ جاپان نے گذشتہ جمعرات کو Saitama میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں آسٹریلیا کو 2-0 سے ہرا دیا تھا اور اس طرح روس کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کر لیا تھا۔ سعودی عرب کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں غیر متوقع طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد اس کو لازمی طور پر جاپان کے خلاف یہ میچ جیتنا تھا اور اس نے ایسا کر دکھایا ہے۔ فیفا عالمی کپ مقابلوں کے لیے سعودی عرب کی جاپان کے خلاف یہ پہلی جیت ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2006ء  میں جرمنی میں آخری مرتبہ فٹ بال عالمی کپ میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد منعقدہ کسی فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وہ کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ سعودی ٹیم کی جیت کے بعد جدہ اور مملکت بھر میں جشن کا سماں تھا۔

No comments.

Leave a Reply