قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ٹاکرا آج ہو گا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

 قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے قائد Faf du Plessis  نے آزادی کب ٹرافی کی رونمائی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی چیز آسان نہیں ہوتی، ہماری تیاری بہت اچھی ہے، تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، محمد عامر کا متبادل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، کوشش ہے کہ مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان پلیئرز کو شامل کیا جائے۔ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں، پی ایس ایل میچز کے کراچی میں انعقاد کے بعد امید ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی کراچی میں واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پلیئرز ورلڈ الیون میں شامل ہوتے تو اچھا لگتا تاہم امید ہے مستقبل میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستان جیسی میزبانی اور سیکیورٹی کسی ملک میں نہیں دیکھی۔میچ کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور یہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آ کر بہت خوش ہیں۔ معروف امپائر علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنس سے ان کی رینکنگ میں بھی کمی بیشی ہو گی۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈینس سیریز میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، اس لئے اس سیریز کے تمام میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔

No comments.

Leave a Reply