تئیس سالہ کارا مونڈ امریکا کی ملکہ حسن منتخب

تئیس سالہ کارا مونڈ امریکا کی ملکہ حسن منتخب

تئیس سالہ کارا مونڈ امریکا کی ملکہ حسن منتخب

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تئیس سالہ Cara Mund نے مس امریکا 2018 ء کا مقابلہ اپنے نام کر لیا ہے۔ امریکی شہر Atlantic City’s میں منعقدہ مس امریکا 2018 ء کے مقابلے میں 51 beautiful نے شرکت کی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے اپنی ادائوں کے جلوے بکھیرے تاہم North Dakota کی Cara Mund سب پر بازی لے گئیں اور مس امریکا 2018 ء کا تاج جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔ مقابلے کے ججز کی جانب سے اعلان ہونے پر Cara Mund کی خوشی دیدنی تھی۔ مقابلے میں پہلی رنر اپ امریکی ریاست  Missouri کی Jennifer Davis قرار پائیں،  مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کارا کو 50 ہزار امریکی ڈالرز کی اسکالر شپ کے ساتھ ماہانہ لاکھوں ڈالرز تنخواہ بھی دی جائے گی۔ 23 سالہ Cara Mund Brown University سے گریجویشن کر چکی ہیں، مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد Cara Mund کا کہنا تھا  کہ وہ بچوں کے لیے کام کرنے والے ادارے Make-A-Wish فائونڈیشن کے ذریعے یتیم اور بے سہارا بچوں کی مدد کریں گی،  تقریب میں سوال جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز پر تنقید بھی کی۔

No comments.

Leave a Reply