ایکشن ایڈونچر فلم سیریز لارا کرافٹ: ٹومب ریڈر کی جھلکیاں جاری

ایکشن ایڈونچر فلم سیریز لارا کرافٹ: ٹومب ریڈر

ایکشن ایڈونچر فلم سیریز لارا کرافٹ: ٹومب ریڈر

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

دوہزار ایک اور 2003ء میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی Angelina Jolie کی بلاک بسٹر ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم سیریز Lara Craft: Tomb Raider واپسی کے لئے تیار ہے۔  Tomb Raider کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال 16 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔  ہدایتکار Roar Uthaug کی یہ فلم 2013ء کی وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں Angelina Jolie کے بجائے اداکاری Alicia Vikander  دکھائی دیں گی جبکہ فلم میں کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ Gary Barbar and Graham King کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار سے ایک مہم خاتون کے گرد گھوم رہی ہے  جو اپنے لاپتہ باپ کی تلاش کیلئے لاتعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے، اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب پہنچا دیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل Tomb Raider سیریز کی فلموں میں اداکارہ Angelina Jolie Lara Craft کے روپ میں پیش ہوئیں۔

No comments.

Leave a Reply