لندن میں ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا امریکی سفارتخانہ

ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا امریکی سفارتخانہ

ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا امریکی سفارتخانہ

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ، لندن میں اپنے سفارتخانے کی نئی عمارت تعمیر کر رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے (Nine Elms) میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت دنیا میں کسی بھی سفارتخانے کی مہنگی ترین عمارت ہے جس پر 1 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں اور تاحال اس کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔ منصوبے کے مطابق اسے رواں سال مارچ میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا تاہم اس میں ایسی خصوصیات اور سہولیات رکھی جا رہی ہیں کہ یہ بروقت مکمل نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمارت بم پروف ہے اور دہشت گردی کی کسی بھی طرح کی واردات سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عمارت کے گرد سیکیورٹی کے عمومی اقدامات دیواریں وغیرہ بنانے کی بجائے اس کے گرد ایک گہری، 100 فٹ کی خندق بنائی گئی ہے جس میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکیں۔ یہ خندق عمارت کے لگ بھگ تین اطراف کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ عمارت کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اس کے اطراف میں ایسے دھاتی بیریئرز لگائے گئے ہیں جو دہشتگردانہ حملوں کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس عمارت میں دنیا کا پہلا سکائی پول بھی بنایا گیا ہے۔ ہوا میں معلق یہ آئوٹ ڈور سوئمنگ پول عمارت کے دو بلاکس کے درمیان بنایا گیا ہے۔ عمارت کی 10ویں منزل پر ہوا میں معلق یہ سوئمنگ پول عمارت کے دو اپارٹمنٹ بلاکس کے درمیان پل کا کام بھی کرے گا۔ اس کے ذریعے سفارتخانے کے اہلکار پیراکی کرتے ہوئے ایک سے دوسرے بلاک میں جا سکیں گے اور اس میں سے پورے لندن کا نظارہ بھی کر سکیں گے۔ سفارتخانے کی شیشے سے بنی اس پر شکوہ عمارت کے علاوہ اس کے ساتھ ہی ایمبیسی گارڈنز کے نام سے مختلف تعمیرات کی جا رہی ہیں جن میں 2 ہزار نئے گھر، متعدد دکانیں، 100 کمروں کا ایک ہوٹل، ہیلتھ کلب، کھیل کے میدان اور دیگر عمارتیں بنائی جا رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply