تہران میں فوجہ پریڈ: دو ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی نمائش

تہران میں فوجہ پریڈ

تہران میں فوجہ پریڈ

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی دارالحکومت تہران میں آج ہونے والے قومی Military Parade میں پاسداران انقلاب نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی نمائش کر دی۔ تہران میں منعقد ہونے والی یہ Military Parade 1980ء کی دہائی میں ہونے والی عراق، ایران جنگ کی یاد میں منائی گئی۔ Military Parade Islamic Revolution Guards کے  Aerospace  شعبے کے سربراہ جنرل  Amir Ali Hajizadehنے بتایا کہ اس بیلسٹک میزائل کا نام Khorramshahr رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب تہران منعقدہ Military Parade پر ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ تہران حکومت اپنی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک Military Parade سے خطاب میں کہا کہ تہران حکومت نہ صرف اپنے میزائل پروگرام کو مزید بہتر اور موثر بنائے گی بلکہ ساتھ ہی فضائیہ اور بحری افواج کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ مسلح افواج سے خطاب میں روحانی نے امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا، جب بات اپنے ملک کے دفاع کی ہو گی تو ہمیں کسی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ روحانی نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں سے 2015ء میں طے پانے والی ڈیل پر دوبارہ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ جب اس ڈیل کو حتمی شکل دی گئی تھی تو اس وقت امریکا کے صدر باراک اوباما تھے لیکن ان کے اقتدار سے سبکدوش ہونے کے بعد نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل پر تنقید کرتے ہیں بلکہ انہوں نے اسے شرمندگی بھی قرار دے دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply