بھارت کا روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے اقدامات

بھارت کا روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے اقدامات

بھارت کا روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے اقدامات

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت نے میانمار سے ہجرت کر کے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بنگلادیش کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ میانمار میں وحشیانہ مظالم کر کے روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ بنگلادیش کے کیمپوں میں بھی مہاجرین کی حالت اچھی نہیں جبکہ بھارتی حکومت نے بھی روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کا مقصد میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارتی سرحد میں داخلے سے روکنا ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز مرچوں کے اسپرے کے علاوہ اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہو گیا، میانمار کے حکام چاہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کے لیے کوئی گھر نہ ملے۔

No comments.

Leave a Reply