شمالی کوریا کی بحر الکاہل میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی

شمالی کوریا کی بحر الکاہل میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی

شمالی کوریا کی بحر الکاہل میں ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے Pacific Ocean میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنونی قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے Pacific Ocean میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو جنونی شخص قرار دے دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ Ri Yong-hoنے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک Pacific Ocean میں انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر سکتا ہے۔ Ri Yong-hoنے انتہائی سخت ریمارکس میں ٹرمپ کو بھونکنے والے کتے سے بھی تشبیہہ دی۔ ادھر شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong-un نے امریکی صدر کو جنونی شخص قرار دیتے ہوئے کہا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے فیصلے کو صحیح ثابت کر دیا ہے۔ سرکاری میڈیا پر جاری کردہ بیان میں Kim Jong-unنے کہا کہ ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں اپنی حالیہ تقریر کا پورا پورا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ٹرمپ کے بیانات سے ہم خوفزدہ نہیں بلکہ یہ ثابت ہو گیا کہ میں نے جس راستے کا انتخاب کیا وہ درست ہے، ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے میری اور شمالی کوریا کی توہین کی اور تاریخ کا جارحانہ ترین اعلان جنگ کیا، شمالی کوریا ردعمل میں سخت ترین جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، شمالی کوریا کو مکمل تباہ و برباد کر دے گا۔ ٹرمپ نے Kim Jong-un کو راکٹ مین بھی کہا کہ جو خودکش مشن پر نکلا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ماہ کے شروع میں بھی ہائیڈروجن بم کا زیر زمین تجربہ کیا تھا جسے ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور قرار دیا گیا تھا۔ اس تجربے کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply