امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان

امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان

امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

حالیہ دنوں امریکی ساحلی شہروں میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، ٹیکساس کو نقصان پہنچانے کے بعد سمندری طوفان  Irma نے اپنا رخ میکسیکو کی جانب کر لیا اور اس کی شدت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ Caribbean seas ہمیشہ سے طوفانوں کی زد میں رہے ہیں اور تباہی مچاتے رہے ہیں ان ہی طوفانوں کی رفتار، نقصان، شدت کے بارے میں چند معلومات درج ذیل ہیں۔

 سب سے طویل طوفان سین کریاکو 1899

یہ Caribbean ساحلوں کا سب سے طویل مدتی طوفان ہے جو  2 دن اور 188 گھنٹوں تک تباہی مچاتا رہا۔

سب سے زیادہ ہلاکت خیز طوفان مِچ  1988

سمندری طوفان  Mitch کے سبب میکسیکو، امریکا اور Caribbean علاقوں میں 11 ہزار ہلاکتیں ہوئیں، یہ سمندری طوفان سب سے ہلاکت خیز ثابت ہوا

سب سے اونچی لہروں والا طوفان لوئیس 1995

سمندری طوفان Luis کے دوران سب سے اونچی لہر 98 فٹ اونچی تھی اس اونچائی کو سمجھنے کیلئے تصور کیجئے کہ یہ لندن میں چلنے والی 7 پبلک بسوں جتنی اونچی تھی۔

بگولوں والا طوفان ایوان 2004

سمندری  Ivan tornado سب سے زیادہ طوفانی tornado کا طوفان کہلاتا ہے۔ اس طوفان میں 120 طوفانی tornado نے امریکا میں تباہی مچائی۔

سب سے مالی نقصان پہنچانے والا طوفان کترینا 2005

سمندری طوفان نے تباہی مچاتے ہوئے امریکا کو 82بلین  مالیت کا نقصان پہنچایا۔

سب سے چوڑی سمندری لہروں والا طوفان سینڈی 2012

یہ سب سے زیادہ چوڑائی پر مشتمل سمندری لہروں کا سمندری طوفان تھا۔ Sandy کی طوفانی لہروں کا دائرہ تقریباً 1000 میل تک پھیلا ہوا تھا۔

سب سے زیادہ بارشیں برسانے والا طوفان ہاروی 2017

Hurricane Harvey کے سبب امریکا میں کسی طوفان کے دوران سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں، ٹیکساس میں تقریباً 51 انچ بارش ریکارڈ ہوئی۔

تیز ترین طوفانی ہوائوں والا طوفان ارما 2017

سب سے طاقتور اور تیز طوفانی ہوائوں کا سمندری طوفان ان دنوں Caribbea ساحلوں سے ٹکرا کر تباہی مچا رہا ہے۔ اٹلانٹک سمندر میں چلنے والی ان طوفانی ہوائوں کی رفتار 185 مییٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جو  37 گھنٹوں تک مسلسل چلتی رہیں۔ اس طوفان کی شدت بتدریج بڑھ رہی ہے اور اس کی شدت کٹیگری 1 سے 5 میں تبدیل ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ سمندری طوفانوں کا سال 2005

جبکہ سال 2005 ء سمندری طوفانوں کے حوالے سے قابل ذکر ہے جس میں سب سے زیادہ طوفان ریکارڈ کیے گئے اور 2005ء کے دوران تقریباً 15 طوفان ساحلوں سے ٹکرائے جن کی شدت کٹیگری 3، 4 اور 5 تھی۔

No comments.

Leave a Reply