چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی کم کر دی

چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی کم کر دی

چین نے شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی کم کر دی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد چین نے شمالی کوریا کو تیل کی برآمد محدود کر دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی طرف سے نافذ العمل پابندیوں کے تحت شمالی کوریا سے تجارت کو نہ صرف محدود کر دیا ہے  بلکہ Pyongyang کو ایندھن کی فراہمی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ چین کے وزیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ یکم اکتوبر سے  Pyongyang کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دے گا جبکہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی بھی فوری طور پر معطل کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات اقوامِ متحدہ کی پابندیوں سے متاثر ہونے والی آخری اہم شمالی کوریائی برآمدات میں شامل ہے جبکہ چین پہلے ہی شمالی کوریا سے خام لوہا، سمندری غذا اور کوئلے سمیت دیگر مصنوعات  کی خریداری معطل کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت شمالی کوریا کو تیل کی برآمدات کو محدود کیا گیا ہے جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں تاکہ جوہری پروگرام پر پیشرفت روکنے کے لیے اس پر عالمی دبائو بڑھایا جا سکے۔

No comments.

Leave a Reply