امریکی صدر کے خلاف احتجاج، سیاہ فام کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار

سیاہ فام کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار

سیاہ فام کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیانات کے بعد امریکا میں نسلی تعصب شدت اختیار کر گیا، سیاہ فام کھلاڑیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیاہ فام کھلاڑیوں میں تنازع شدت اختیار کر گیا۔ لندن کے Wembley Stadium میں Jacksonville  اور Baltimore Ravens کے فٹ بالرز نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیا۔ نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترانے کے دوران کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔ امریکی صدر 2 دن قبل سیاہ فام فٹ بالرز پر خوب برسے تھے اور ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے والے پلئیرز کو گالی دی تھی۔ باسکٹ بال سٹار Stephen Curry نے امریکی صدر کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ ٹرمپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔ گزشتہ روز سینکڑوں کھلاڑی، کوچز اور ٹیم کے مالکان نے امریکی قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران  کھڑے ہونے کے بجائے بیٹھ کر یا گھٹنے ٹیک کر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ فٹ بال کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی جانب سے ملک کا قومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر احتراماً کھڑے ہونے سے انکار کا  کسی خاص نسل سے کوئی تعلق نہیں ہے اگرچہ بہت سے کھلاڑیوں نے خود کہا ہے کہ اس کا مطلب امریکہ میں اقلیتوں کے خلاف پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج تھا۔ بہت سے کھلاڑیوں نے اتوار کے روز کی کھیلوں سے قبل جب قومی ترانہ بجایا گیا، گھٹنے ٹیکے تھے، کچھ ٹیموں کے مالکوں اور کوچز نے یکجہتی کے اظہار کے لیے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے۔  لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی اس بارے میں اختلاف رائے کا شکار ہیں کہ آیا قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران ایسا کوئی رویہ مناسب ہے یا نہیں۔   حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے قومی فٹ بال لیگ کے مالکان پر زور دیا تھا کہ وہ ان کھلاڑیوں کو برطرف کر دیں جن میں سے اکثر سیاہ فام تھے اور جنہوں نے قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران اس کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کیا تھا۔صدر نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ گھٹنے ٹیکنے کا نسل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق ہمارے ملک کے، ہمارے پرچم اور ہمارے قومی ترانے کے احترام سے ہے۔ امریکی رہنما نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کھلاڑیوں پر تنقید کی جنہوں نے گھٹنے ٹیکے تھے، یہ وہ پرستار ہیں ہمارے پرچم کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ احتجاج کا دن اتوار کو لندن میں Baltimore Ravens اور Jacksonville کے Jaguars کے درمیان کھیل کے دوران شروع ہوا۔ کچھ کھلاڑیوں نے اس وقت گھٹنے ٹیکے اور ایک دوسرے کے ہاتھوں سے ہاتھ باندھے جب Wembley اسٹیڈیم میں امریکی قومی ترانہ بجایا گیا۔ ایسے ہی مناظر امریکہ بھر میں فٹ بال کے مقابلوں کے موقع پر سامنے آئے جب کھلاڑی، ان کے کوچز اور حتی کہ ٹیم کے مالکان تک نے صدر ٹرمپ کی تنقید کے خلاف یگانگت کا اظہار کیا۔ صدر نے جمعے کے روز الاباما میں اپنی ایک تقریر کے دوران اپنے تبصروں سے کھلاڑیوں کو ناراض کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیا آپ ان این ایف ایل مالکان کو دیکھنا چاہیں گے، جب کوئی ہمارے پرچم کی توہین کرتا ہے، ایسے شخص کو میدان سے فورا نکال دیں، اسے برطرف کیا جاتا ہے، اسے برطرف کرنا چاہیے۔ Golden State Warrior coach Steve Kerr کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ جمعے کے روز این ایف ایل یا نیشنل فٹ بال لیگ کے بارے میں صدر کے تبصرے اتنے ہی برے تھے جتنے برے انہوں نے اب تک کسی چیز کے بارے میں کیے ہیں۔ آپ ایسے نوجوانوں کے متعلق بات کر رہے ہیں جو پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف نسلی عدم مساوات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن امریکی اس سلسلے میں اپنے ردعمل میں منقسم ہیں۔ ایک شخص کا کہنا ہے کہ میں صدر سے اتفاق کرتا ہوں لیکن جس انداز سے انہوں نے یہ بات کہی ہے، اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ لیکن انہیں پرچم کا لازما احترام کرنا چاہیے تھا۔ ہمارے پاس ملک کے آئین کی پہلی ترمیم ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ لوگوں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ جس طرح محسوس کریں اس طرح اظہار کریں۔ فٹ بال کے کھلاڑی Colin Kaepernick نے گذشتہ سیزن میں قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران گھٹنے ٹیکنے کے رجحان کا آغاز کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply