انڈر ٹیکر کے بعد جان سینا کا بھی ریٹائرمنٹ کی طرف اشارہ

دنیا بھر میں مقبول ریسلر جان سینا

دنیا بھر میں مقبول ریسلر جان سینا

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر میں مقبول ریسلر John Cena کو گزشتہ دنوں ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ no Mercy میں Roman Reigns کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اب ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں یا کہنے والے ہیں۔ 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپیئن جیتنے والے John Cena نے Roman Reigns کے ہاتھوں شکست کے بعد بالکل اسی طرح وینیو میں موجود ہجوم کو الوداع کہا جیسے The Undertakerنے  WrestleMania  33 میں کہا تھا۔ John Cena میچ کے ختم ہونے کے بعد رنگ میں کچھ دیر موجود رہے اور ہجوم کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ 40 سالہ اسٹار نے پرستاروں اور اپنے رشتے داروں کو گلے بھی لگایا اور پھر بیک اسٹیج جانے کے لئے آگے بڑھے  مگر اس سے قبل انہوں نے ہجوم کی جانب منہ کر کے سیلوٹ بھی کیا۔ جس سے اس خیال کو تقویت ملی کہ John Cena کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں یہ آخری شرکت تھی یا کم از کم اب وہ کچھ عرصے تک نظر نہیں آئیں گے۔ میچ کے بعد بھی انہوں نے اپنے مستقبل اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ اشارے دیئے مجھے اب لگتا ہے کہ میرا کردار مختلف ہے، دنیا میں موجود مواقعوں سے قطع نظر، اب میں 40 سال کا ہو چکا ہوں اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں میرا تجربہ 15 سال کا ہے اور وہ بھی عام سطح پر نہیں بلکہ اعلی ترین سطح پر، مجھے نہیں معلوم کہ اب میں مزید کتنا عرصہ مزید نظر آئوں گا۔ John Cena گزشتہ 2 سال سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے طویل وقفوں کیلئے غائب ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کا ہالی وڈ کیرئیر ہے۔ اس وقت وہ 3 فلموں میں کاسٹ ہو چکے ہیں اور no Mercy میں شکست کے بعد بھی اب وہ کچھ وقت کیلئے وقفہ لے رہے ہیں یا ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں جو فی الحال واضح نہیں۔ ویسے ایک دہائی سے زائد عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای برانڈ کا بوجھ اٹھانے کے بعد اب ان کا کردار بدل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے عہد کا اختتام بھی ہو گیا ہے۔ John Cena ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کیلئے اب ریسلنگ کی دنیا میں کام کرنا مشکل ہو چکا ہے  اور Roman Reigns سے شکست کے بعد تو انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ بھی دیا ہے۔میچ کے بعد ان کے پرستار ”تھینک یو John Cena ”  کے نعرے لگاتے رہے۔

No comments.

Leave a Reply