جاپانی وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کر دی، انتخابات 22 اکتوبر کو ہوں گے

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe ے نے چند روز قبل وقت سے پہلے انتخابات کرانے کا کہا تھا جس پر آج عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ Shinzo Abe نے قبل از وقت انتخابات کے لئے پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کر دیا جس کے بعد عام انتخابات 22 اکتوبر کو متوقع ہیں۔ گزشتہ دنوں جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے اپنے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ قومی بحران پر قابو پانے کے لیے نیا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے متعلق بھی سخت پالیسی تشکیل دینا چاہتے ہیں جو مسلسل ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply