فیس بک پر امریکی مسلمان تنظیم کا سوشل میڈیا اکائونٹ: یہ اکائونٹ روس کی کوئی خفیہ تنظیم چلا رہی تھی

فیس بک پر امریکی مسلمان تنظیم کا سوشل میڈیا اکائونٹ

فیس بک پر امریکی مسلمان تنظیم کا سوشل میڈیا اکائونٹ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

گزشتہ سال امریکی الیکشن سے قبل ایک مسلم تنظیم کے نام سے منسوب سوشل میڈیا اکائونٹ نے خوب ہلچل برپا کئے رکھی۔ انتہائی متنازع دعوے کر کے پورے امریکا میں ہنگامہ کھڑا کرنے والے اس فیس بک گروپ کے بارے میں ہر کوئی سمجھ رہا تھا کہ یہ امریکی مسلمانوں کی کسی تنظیم نے قائم کیا ہے، لیکن اب یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ اس کا کسی بھی مسلمان سے دور دور کا واسطہ نہیں بلکہ یہ اکائونٹ روس کی کوئی خفیہ تنظیم چلا رہی تھی۔ ڈیلی بیسٹ کی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ مسلمز آف امریکہ نامی گروپ کے 268000 فالوورز ہیں۔ اس گروپ کی جانب سے گزشتہ سال امریکی الیکشن سے قبل یہ دعوی کیا گیا تھا کہ صدارتی امیدوار Hillary Clinton نے القاعدہ اور ISIL کو بنانے کیلئے فنڈ اور ہتھیار فراہم کئے تھے۔ اسی طرح سینیٹر John McCain کے ISIL کو بنانے میں کردار Osama bin Laden کے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ تعلقات کے بارے میں دعوے بھی اسی گروپ پر سامنے آئے تھے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس گروپ پر اکثر مثبت نوعیت کے مذہبی پیغامات جاری کئے جاتے تھے لیکن کبھی کبھار ان پیغامات کے درمیان جھوٹی خبریں بھی پوسٹ کی جاتی تھیں۔ یہ گروپ بظاہر Hillary Clinton کی حمایت کا تاثر بھی دیتا رہا لیکن درحقیقت ایسی جھوٹی خبریں شائع کرتا تھا جو Hillary Clinton کے خلاف جاتی تھیں۔ ٹویٹر پر بھی اس کا اکائونٹ تھا جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس کے 71 ہزار فالوورز تھے۔ امریکی ایجنسیاں اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply