سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے لیے خواتین کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر

گاڑی چلانے کے مجاز خواتین کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے

گاڑی چلانے کے مجاز خواتین کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان Major General Mansour al-Turki نے کہا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے قانون سازی اور ضابطہ اخلاق تیار کیا جا رہا ہے۔ گاڑی چلانے کے مجاز خواتین کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے Major General Mansour al-Turki نے کہا کہ خواتین کی ڈرایئونگ کی اجازت دینے کا فیصلہ واضح، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے مطابق ہے۔ دنیا بھر کی طرح سعودی حکومت نے بھی ڈرائیونگ کے لیے مرد اور عورت دونوں کے لیے کم سے کم عمر کی حد 18 سال مقرر کی ہے۔  18 سال کی عمر کے افراد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ایک سوال کے جوب میں ترجمان وزات داخلہ Major General Mansour al-Turki نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تمام شہروں میں سڑکوں پر پولیس تعینات رہے گی۔ سیکیورٹی حکام ڈرائیونگ کے دوران خواتین کو درپیش مشکلات کے حل میں ان کی مدد کریں گے۔ قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ Prince Abdulaziz bin Saud bin Nayef نے کہا کہ سیکیورٹی سروسز مملکت بھر میں مرد اور خواتین پر ٹریفک قوانین کے یکساں اطلاق کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ  خواتین کی محفوظ طریقے سے گاڑیاں چلانے کے لیے رہنمائی کی جائے گی  اور ا ن کی ڈرائیونگ کو ایک تعلیمی عمل میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس سے حادثات کی صورت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات میں بھی کمی واقع ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک کی تصریحات کے مردوں اور خواتین دونوں پر اطلاق کے لیے جاری کردہ نیا فرمان خادم الحرمین الشریفین King Salman bin Abdulaziz al Saud اور Prince Mohammad Bin Salman کا ایک تاریخی اقدام ہے۔

No comments.

Leave a Reply