ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے ناپسندیدہ ترین صدر قرار

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے ناپسندیدہ ترین صدر قرار

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے ناپسندیدہ ترین صدر قرار

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی تاریخ کا ناپسندیدی ترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اپنے اقدامات اور بیانات سے امریکا کو مزید تقسیم کر رہے ہیں۔ امریکی ریاست Connecticut کی Quinnipiac University کی جانب سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا جس عوام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت اور ان کی صدارت کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور عوامی رائے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے کہا کہ ٹرمپ ایماندار نہیں جبکہ 60 فیصد لوگوں کے مطابق ٹرمپ کے پاس امریکی صدارت کی اہلیت نہیں ہے۔ اس سروے میں شامل عوام کی ایک بہت بڑی اکثریت یعنی 69 فیصد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹس نہیں کرنی چاہئیں جبکہ 26 فیصد نے کہا کہ ان کے ٹوئٹس کرنے میں کوئی مذائقہ نہیں۔ سروے میں نسلی بنیادوں پر بڑی تقسیم دیکھنے میں آئی۔ 50 فیصد سفید فام افراد کی رائے تھی کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے موزوں ہیں جبکہ 94 فیصد سیاہ فام نے شدید مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ کو عہدہ صدارت کے لیے نااہل قرار دیا۔ ہسپانوی ووٹروں میں سے 60 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت اور 40 فیصد نے خلاف ووٹ دیا جبکہ مجموعی طور پر 60 فیصد ووٹرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ملک کو متحد کرنے کے بجائے مزید تقسیم کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رائے شماری ستمبر 21 تا 26 تاریخ  تک جاری رہی جس میں ملک بھر سے 1412 ووٹرز نے موبائل فون کے ذریعے حصہ لیا۔

No comments.

Leave a Reply